Wednesday, December 22, 2021

سوبھو گیانچندانی کی جدوجہد

سوبھو گیانچندانی کی جدوجہد

Draft

سہیل سانگی

یہ ہیں مشہور کمیونسٹ سوبھو گیانچندانی جو کمیونسٹ ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے انسان بھی ہیں۔ جیسے کمیونسٹ ہونے کے لئے اچھا انسان ہونا صحیح نہیں تھا۔ جیکب آباد کے سول سرجن نے رات کے کھانے پر دیگر افسران سے تعارف کراتے ہوئے کہا تھا۔

جی ایم سید نے کہا تھا کہ "آپ کمیونسٹ لوگوں کے ذہنوں کو متاثر کرتے ہیں، لیکن میں عام لوگوں کے جذبات کو متاثر کرتا ہوں۔"

کامریڈ سوبھو گیانچندانی نے ایک مرتبہ انٹرویو میں کہاتھا میں 21 سال کی عمر میں کمیونسٹ بن گیا۔ یہ شانتی نکیتن کا ہی کمال لگتا ہے۔

شانتی نکیتن میں سوبھو کی مختلف مواقع اور تقریبات کے دوران، مہاتما گاندھی، جواہر لعل نہرو، سبھاش چندر بوس، چیونگ کائی شیک ، ہندی کے ادیب بلراج ساہنی اور یوسف مہرعلی جیسی بہت سی شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں۔ وہیں ان کی سمیندر ناتھ ٹھاکر سے قربت ہوئی تھی، جو کمیونسٹ پارٹی سے وابستہ تھے۔انہوں نے سوبھو کو بہت سی کتابیں پڑھنے کو دیں۔

 شانتی نکیتن میں 26 جنوری 1940 کو سوبھو کی پہلکاری پر طلبہ نے کیمپس میں ہندوستانی یوم آزادی منایا۔ سوبھو نے اس موقع پر ایک متاثر کن تقریر بھی کی۔ تقریبا 450 طلباء تھے جن میں سے 250 لڑکیاں تھیں، 23 صرف سندھ سے تھیں۔کیمپس میں قومی اور بین الاقوامی مسائل، نظریات پر گفتگو ہوتی تھی اور سوبھو ان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا تھا۔

شانتی نکیتن سے جب وہ سندھ پہنچے تو انہیں حشو کیولرامانی ملے جو انہیں سندھ کے دورے پر لے گئے۔ مختلف یونٹوں اور دوستوں سے جان پہچان کرائی۔اس کے بعد انہوں نے اپنی کمینوٹی کی نہیں ہاریوں اور مزدوروں کی خدمت کی۔

1941 میں وہ کراچی آکر لاء کالج میں داخلہ لیا۔ تب تک، آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی ایک شاخ، جو کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی طلبہ تنظیم ہے، پہلے ہی سندھ کے طلبہ میں سرگرم ہو چکی تھی۔ اہم کردار ہشو کیولرامانی نے ادا کیا، جو کہ برطانیہ میں زیر تربیت صحافی تھے۔

انہوں نے طلباء کو منظم کیا اور انہیں آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے بینر تلے بحیثیت صدر اور کشن موٹوانی اور ابھیچندانی کو جنرل سکریٹری کے طور پر لایا۔

بہت جلد تنظیم ایک طاقتور تحریک بن گئی اور سندھ کے تمام شہروں میں پھیل گئی۔ کراچی میں طلبہ کے مسائل کے حل اور سیاسی مسائل پر بحث کے لیے دفتر قائم کیا گیا۔ پریتم ٹہلیانی، سنتوش کمار دھرمانی، روچو پرداسانی، سرلا آہوجا، موتی موٹوانی، رادھا کرشنن وادھوانی، سکھرام ویروانی، ریجھو ابھی چندانی، اور ہشو کے اپنے چھوٹے بھائی AISF کے سرگرم رکن تھے۔ ان میں سے کچھ نے کل وقتی کارکن کے طور پر کام کیا۔

 

اگرچہ آل انڈیا کانگریس کئ زیر اثر اسٹوڈنٹس کانگریس، تلسی ٹہلیانی کی قیادت میں سرگرم تھی۔ لیکن AISF زیادہ طاقتور، زیادہ نمائندہ تھی، اوراس کے زیادہ ممبران اور پیروکار تھے۔ سندھ کے مختلف علاقوں میں اس کی شاخیں قائم تھیں۔

سکھر میں 1940 میں سندھ کے طلباء کی ایک کانفرنس منعقد ہوئی۔ سی ٹی والیچا، کانگریس کے دیگر سندھ سے تعلق رکھنے والے  لیڈران، پنڈت جواہر لال نہرو کی بیٹی اندرا گاندھی کو صدارت کرنا چاہتے تھے۔ جبکہ بائیں بازو کے خیالات رکھنے والے تمام طلباء دہلی یونیورسٹی کے طالب علم مقیم الدین فاروقی اور اس وقت AISF کے جنرل سکریٹری صدارت کرنا چاہتے تھے۔ وہ کامیاب ہوئے اور فاروقی نے سکھر سٹوڈنٹس کانفرنس کی صدارت کی۔

 

اختلافات کے باوجود مختلف طلبہ تنظیموں سے تعلق رکھنے والے تمام طلبہ نے متحد ہوکر دوسری جنگ عظیم میں ہندوستان کو گھسیٹنے کی مخالفت کی اور حکومت کے خلاف مظاہرے منظم کئے۔ سب سے متاثر کن واقعہ یکم ستمبر 1940 کو کراچی میں سامراج مخالف مظاہرہ تھا۔

 

ہزاروں طلباء مظاہرے میں شامل ہوئے اور برطانیہ مخالف اور جنگ مخالف نعرے لگائے۔ حکام، طلباء کی تحریک کے عروج اور عسکریت پسندی سے گھبرا کر احتجاج  کرنے ولاے لیڈروں پر ٹوٹ پڑے۔ انہوں نے اے آئی ایس ایف کے صدر ہشو کیولرامانی، پریتم ٹہلرامانی اور سنتوش کمار دھرمانی سمیت بڑی تعداد میں طلباء کو گرفتار کیا۔ ہشو کیولرامانی پر مقدمہ چلایا گیا اور اسے 18 ماہ کی سخت قید کی سزا سنائی گئی۔

ہشو کیولرامانی کی گرفتاری اور قید کے فوراً بعد، سوبھو گیان چندانی نے سندھ کی طلبہ برادری کی قیادت سنبھالی۔ 1941 میں، AISF نے کراچی کے تمام کالجوں میں فیسوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال کی اور اس کی قیادت کی۔ نارائن ایم وادھوانی، پرچو ودیارتھی، اور سیتل دریانی بھی سب سے آگے تھے اور انہوں نے میٹھارام اور سیوا کنج ہاسٹل میں طلباء کو منظم کیا اور انہیں ایجی ٹیشن میں لے آئے۔ یونین فیس کم کرنے میں کامیابی ہو گئی اور قسطوں کا نظام متعارف کرایا۔

 

سوبھو کی سرپرستی میں AISF بہت مقبول ہوئی۔ طلباء کو سوشلزم اور انقلاب روس کی کامیابیوں سے روشناس کرانے کے لیے اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا۔ سوبھو لیکچر دیتے تھے اور پوری طلبہ برادری میں ان کا احترام کیا جاتا تھا۔

 ایک انٹرویو نے سوبھو نے بتایا کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران1942  سوچا کہ فوج میں بھرتی ہو جائوں، اندر سے جنگ لڑنی ہے۔

8 ستمبر 1942 کو سوبھو، وادھوانی اور پرچو ودیارتھی اور کچھ دوسرے طلباء نے میٹھارام ہاسٹل کے اوپر قومی پرچم لہرانے کا فیصلہ کیا۔ حکام کو اس کا علم ہوا۔ اس خوف سے کہ ہندوستانی فوجی طلباء کو گولی مارنے سے انکار کر دیں گے، چیف کمشنر نے برطانوی فوج کے اہلکاروں کا ایک دستہ تعینات کیا۔ اس وقت کراچی کو چھوڑ کر باقی پورا صوبہ سندھ پیر پگارو کی حُر تحریک کی انگریز مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے مارشل لاء کی زد میں تھا۔

 1942 میں لاہور میل کو سندھ میں اڈیرولال اسٹیشن کے قریب حرووں نے پٹڑی سے اتار دیا۔ انگریز نوجوانوں اور طلبہ کی سیاسی تحریک کے اتحاد سے خوفزدہ ہو کر حکومت نے انقلابی جذبے کو دبانے کے لیے سخت اقدامات کیے جس نے پورے سندھ کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا۔

 

نوجوان ہیمو کالانی کو ریلوے پٹری اڑانے کے الزام میں پھانسی دی گئی۔

زیر زمین طلباء کی انقلابی سرگرمیوں نے حکام کو مسلسل اپنے شکنجے میں جکڑے رکھا۔ تاہم وہ ان کے منصوبوں کو ناکام بنانے میں ناکام رہے۔

سی پی آئی کا رکن ہونے کے باوجود اس نے پارٹی لائن سے انحراف کیا اور کانگریس کی سرپرستی میں چلنے والی 'ہندوستان چھوڑو' تحریک میں حصہ لیا، سوبھو گیانچندانی نے نیوز لائن کو انٹرویو میں س صورتحال کو یوں بیان کیا ہے:

42 کی تحریک شروع ہونے کے ایک سال بعد 1943 میں پہلی طلبہ کانفرنس پٹنہ میں ہوئی جس میں میں سندھ کے 11 نوجوانوں کا وفد لے کر گیا۔ 1943 میں ہٹلر کے سوویت یونین پر حملہ کے بعد، دنیا بھر میں کمیونسٹ پارٹی نے جنگ کے بارے میں اپنا موقف بدل لیا تھا: ایک سامراجی جنگ کے بجائے، اب یہ ایک عوامی جنگ بن چکی تھی۔ طلباء کو یہ بات سمجھانےکے لیے اس میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ کمیونسٹ پارٹی نے مقیب الدین فاروقی، سجاد ظہیر اور میاں افتخار کو اس کام کے لیے بھیجا۔

وہ طلبہ کو اپنی پسند کی حکمت پر قائل کرنے میں ناکام رہی۔ میں اس نتیجے پر پہنچا کہ جب ہزاروں طلباء جیل جانے کے لیے تیار تھے، میں پیچھے نہیں ہٹ سکتا تھا، اس لیے میں نے انگریزوں کے خلاف ان کے ساتھ شامل ہونے کا عزم کیا اور گاندھی کی جدوجہد میں شامل ہوگیا۔

جدوجہد آزادی میں شامل ہونے کے صرف تین دن بعد مجھے سی آئی ڈی کے تین ایجنٹوں کا پیچھا کرنا پڑا جو مجھے گرفتار کرنے آئے تھے۔ میں ایک ماہ تک زیر زمین رہا، 25 جنوری 1944 کو 3,000 طلباء سے خطاب کرنے اور انہیں یقین دلانے کے لیے کہ میں نے ان سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی بلکہ زیر زمین تحریک کو برقرار رکھا۔ مجھے طلباء سے خطاب کے فوراً بعد گرفتار کر لیا گیا۔ حکام مجھ سے معلومات نکالنا چاہتے تھے جس میں وہ ناکام رہے، اس لیے مجھے دوبارہ جیل میں ڈال دیا گیا۔ جیل میں رہنے کے دوران میں نے کانگریس کے زیادہ تر سینئر لیڈروں اور کمیونسٹ پارٹی کے کچھ کل وقتی کارکنوں سے ملاقات کی۔

 

سوبھو، پرچو اور نارائن وادھوانی نے رام چندانی اور جیٹھمل گیہانی کے ساتھ مل کر مختلف طریقوں سے اس تحریک کو چلایا۔ جلوس نکالے گئے، انقلابی مواد تیار کرکے، پوسٹ کیا گیا اور تقسیم کیا گیا۔ سوبھو نے ایک نیا طریقہ ایجاد کیا تھا۔ حکام میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے دھماکہ خیز مواد ڈاکخانوں میں رکھا گیا۔ نارائن وادھوانی اور پرچو دونوں اس وقت پکڑے گئے جب وہ لورز برج کے قریب تاریں کاٹنے جا رہے تھے۔ گورنر ہاؤس اور کراچی کلب قریب ہی ہونے کی وجہ سے حکام نے تحریک کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ کئی نوجوان طالب علموں پر پنجرہ پول بم کیس، میریٹ روڈ ڈکیتی کیس اور لنڈی شوٹنگ کیس کے سلسلے میں مقدمہ چلایا گیا اور انہیں جیل بھیج دیا گیا۔

 

سوبھو کو بھی جنوری 1943 کے پہلے ہفتے میں گرفتار کر کے سکھر جیل بھیج دیا گیا جہاں وہ ڈیڑھ سال قید رہے۔ علی محمد مارکانی، سوبھو  والی بیرک میں تھے۔ تب سوبھو سمیت سات کل وقتی کمیونسٹ جیل میں تھے۔

 

 جیل میں کئی سیاسی قیدی کمیونزم کے زیر اثر آئے۔ سوبھو کمیونسٹ آئیڈیالوجی کو ان تک پہنچاتے تھے۔ رہائی کے بعد وہ ٹریڈ یونین تحریک، ہاری کمیٹی تحریک اور طلبہ کی تحریک میں سرگرم ہوگئے۔ سوبھو کے قریبی ساتھی آسن  اتم چندانی اور وادھوانی کمیونسٹ اور سی پی آئی کے رکن بن گئے۔انہوں نے طلبہ محاذ کی ذمہ داری سنبھالی۔ اتم چندانی حیدرآباد میں اے آئی ایس ایف کے صدر اور وادھوانی جنرل سکریٹری بنے۔

 

اے آئی ایس ایف کے ساتھ سوبھو سندھ میں ٹریڈ یونین تحریک میں بھی سرگرم رھے۔ سی پی آئی کافی طاقتور اور مزدوروں میں مقبول تھی اور زیادہ تر یونینوں کو کنٹرول کرتی تھی۔ اس نے محنت کش طبقات کو استحصال کے خلاف آواز اٹھانے کی ترغیب دی اور ان کی جدوجہد کی حمایت بھی کی۔ کراچی میں، جانکی داس اینڈ کمپنی میں ہڑتال ہوئی، ایک ٹیلرنگ کمپنی جس کی شاخیں دہلی، شملہ، لاہور، کراچی، کوئٹہ وغیرہ میں تھیں، کراچی میں جانکی داس کا ایک بہت بڑا ٹیلرنگ ڈیپارٹمنٹ تھا ۔ کمیونسٹ نظریے کی طرف مائل اے کے ہنگل، ہندوستانی سنیما کے تجربہ کار فنکار، جانکی داس اینڈ کمپنی میں بطور ماسٹر کٹر تھے۔انہوں نے ہی ٹیلرنگ ڈیپارٹمنٹ میں ہڑتال کی اور کمیونسٹ لیڈروں سے رابطہ کیا۔ بخاری، سوبھو اور مجتبیٰ قاضی نے ان کا ساتھ دیا۔ ہڑتال کامیاب رہی لیکن ہنگل کو برطرف کر دیا گیا۔ اس کے بعد وہ پارٹی کے کل وقتی کارکن بن گئے۔

سولہ ماہ قید میں رہنے کے بعد، سوبھو کو جولائی 1944 میں رہا کیا گیا۔

1945  کے بعد مزدور تحریک سے وابستہ ہوئے۔

 1945 میں سوبھو، وادھوانی اور اتم چندانی نے دو مزدور یونینیں سوئیپرز ورکرز یونین اور گلاس فیکٹری یونین شروع کیں۔ اتم چندانی ​​خاص طور پر حیدرآباد میں بہت مضبوط تھے۔ کراچی میں انہوں نے صفائی کرنے والوں کی ہڑتال کرائی۔

 

رائل انڈین نیوی بغاوت

18 فروری 1946 کو بمبئی میں شروع ہونے والی بحری بغاوت کااثر کراچی پر بھی پڑا۔ کراچی میں جہازیوں نے بغاوت کا فیصلہ کیا۔ لیکن بغاوت کرنے سے پہلے وہ رہنمائی، حمایت اور قیادت کے لیے سی پی آئی کے دفتر گئے۔اس وقت سی پی آئی کے رہنماجمال الدین بخاری مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے بمبئی گئے ہوئے تھے۔ان کی غیر موجودگی میں سوبھو دوسرے نمبر پر تھے۔انہوں نے خلاصیوں سے کہا: ‘میں آپ کی مدد کروں گا، لیکن رہنمائی بالکل الگ کہانی ہے کیونکہ بخاری یہاں نہیں ہیں اور مرکزی پارٹی کی طرف سے کوئی کال نہیں ہے۔ اس لیے مجھے نہیں معلوم کہ مجھے کون سا کردار ادا کرنا چاہیے۔‘‘ سوبھو نے انہیں اخلاقی حمایت کا یقین دلایا۔ لیکن اگلے ہی دن آل انڈیا ریڈیو پر اعلان ہوا کہ سی پی آئی کے جنرل سکریٹری  پی سی جوشی نے پارٹی کی جانب سے بغاوت کی حمایت کا اعلان کردیا۔ اس سے سوبھو کے ہاتھ مضبوط ہوئے اور اس نے بغاوت کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کیا۔ چونکہ کوئی دوسری پارٹی بغاوت کی حمایت کرنے کو تیار نہیں تھی،

سوبھو نے دوسرے ساتھیوں کے ساتھ طلباء میں کام کیا  جس کی وجہ سے وہ کراچی میں بیحد مقبول ہوئے۔ اسٹوڈنٹس کانگریس اور مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے بھی جہازیوں  کی حمایت کی وہ اپنی اپنی پارٹیون یعنی کانگریس مسلم لیگ، اور کمیونسٹ پارٹی کے جھنڈے اٹھائے سوبھو کی قیادت میں کراچی کی سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

 

یہ بلوہ تین دن تک جاری رہی۔ شہر میں ہنگامہ مچ گیا۔ وادھوانی کے مطابق اس وقت کراچی کی تقریباً تمام یونینز کمیونسٹوں کے کنٹرول میں تھیں۔ پارٹی کی کال پر کارکنان اور طلبہ بڑی تعداد میں احتجاجی جلوسوں اور جلسوں میں شامل ہوئے۔ سی پی آئی نے شام کو عیدگاہ میدان میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا۔ جلسے کے لیے ہزاروں لوگ آئے۔ ان میں اکثریت کا تعلق محنت کش طبقے سے تھا۔ بغاوت کے لیڈر بھی وہاں پہنچ گئے۔ انہوں نے سوبھو، ہنگل، جو اس وقت سی پی آئی کی کراچی یونٹ کے سیکرٹری تھے، ٹریڈ یونین لیڈر قاضی نے خطاب کیا۔اور اگلے روز عام ہڑتال کی کال دی گئی۔ یہ بھی اعلان کیا گیا کہ مظاہرے کا اختتام عیدگاہ میدان میں ایک بڑے جلسے میں ہوگا۔ انتباہ کے باوجود کمیونسٹ پارٹی نے اگلے دن کے لیے طے شدہ اجلاس کو منسوخ نہیں کیا۔ 23 فروری کو کراچی میں مکمل ہڑتال رہی۔ آصف جاہ کاروانی، قاضی محمد مجتبیٰ اوتار کشن، سوبھو گیانچندانی عید گاہ والے جلسے میں موجود تھے

 

سرکاری اطلاعات کے مطابق سرکاری عمارتوں پر متعدد حملے ہوئے جن میں دو پولیس چوکیوں، گرائنڈلے بینک، ڈاکخانے اور محکمہ محصولات کی عمارت شامل ہیں۔ پولیس اور فوج کی کچھ گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔

صبح 11 بجے تک 30,000 سے زیادہ لوگ، ہندو اور مسلمان، عیدگاہ پر جمع ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے جلد بازی میں دفعہ 144 نافذ کر دی اور تین کمیونسٹ لیڈروں کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچائی گئی لیکن لوگوں نے ہلنے سے انکار کر دیا۔ پولیس نے فائرنگ کی جس میں 8 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوئے۔  

قیام پاکستان کے  بعد

سوبھو مارکسسٹ تھے اور مارکسسٹ ہی رہے۔ تقسیم کے بعد وہ پاکستان میں رہے اور کمیونسٹ تحریک کوآگے بڑھانے کے لئے کام کرتے رہے۔

وتار سکشن ہنگل اے کے ہنگل کمیونسٹ پارٹی کراچی کے سیکریٹری رہے وہ درزی یونین کے صدر تھے۔1948 میں ہنگل سوبھو کے ساتھ جیل میں تھے۔ جمال الدین بخاری اس وقت پارٹی کے سندھ کے سیکریٹری تھے ۔

1948 میں جب کراچی میں فسادات شروع ہوئے تو سوبوھ دیگر کمیونسٹ کارکنوں کے ساتھ شہر بھر کا دورہ کیا اور لوگوں کو پرامن رھنے کی اپیل کی۔

پاکستان پبلک سیفٹی آرڈیننس کے تحت اپریل 1948 سے نظربند سوبھو گیان چندانی سمیت چھ کامریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ کامریڈ لکھتے ہیں کہ  میرے ساتھ جیل میں تھے انہیں آپستہ آہستہ کر کے رہا کیا گیا۔ تیرتھ کو رہا کیا گیا۔ پوہو، گلاب بھگوانی، حشو، ہنگل۔

ہنگل کو دو روز کے پیرول اس شرط پر رہا کیا گیا کہ وہ ملک چھوڑ کر جائے گا۔  ہنگل کو پکڑ کر جہاز میں ڈال دیا گیا۔

قیام پاکستان کے فوراً بعد جب سوبھو کو جیل میں رکھا گیا تھا تب پاکستان کے وزیر جیل حبیب الرحمان نے سوبھو سے جیل میں ملاقات کی اور ان سے کہا کہ وہ ایک کاغذ پر دستخط کرے جس کے ذریعے اسے بھارت بھیجا جائے گا۔ اس نے کہا: 'سب ہندو چلے گئے، تم ہندو ہو، تم ہندوستان کیوں نہیں جاتے؟ میں تمہیں ابھی حکم جاری کر کے رہا کر دوں گا، ہوائی جہاز میں بھیج دوں گا۔‘‘ سوبھو نے اسے بڑے طنزیہ انداز میں جواب دیا: ’’تم ہندوستانی ہو، ہندوستان سے ہجرت کر آئے ہو۔ میں ایک پاکستانی ہوں. میں یہاں پیدا ہوا تھا. یہ میری آبائی زمین ہے۔ بہتر ہے کہ تم ہندوستان واپس چلے جاؤ میں یہیں رہوں گا۔‘‘ یہ سن کر حبیب الرحمن غصے میں آگئے اور حکم دیا کہ اسے 1000 واٹ کے بجلی کے بلب والے کمرے میں ڈال دو۔ یہ ایک طرح کا تشدد تھا جو کئی دنوں تک جاری رہا جس سے سوبھو کی بینائی کو نقصان پہنچایا۔

ہنگل لکھتے ہیں کہ  سب سیاسی قیدی رہا ہورہے تھے۔ باقی صرف میں اور سوبھو بچے تھے۔ سوبھونے چیف جسٹس کے نام حبس بے جا کی پٹیشن لکھی۔ جس پر عدالت نے ہمیں بلایا۔ اس درخواست کی آخری شنوائی پر نوجوان وکیل شیخ ایاز نے ہماری پیروی کی۔ بعد میں وفاقی عدالت نے سوبھو کی پٹیشن پر رہا۔

سبھو کو 1948-49 کے لیے آل پاکستان ٹریڈ یونین کا نائب صدر اور بعد ازاں آل پاکستان ٹریڈ یونین سندھ کے سیکریٹری کے طور پر منتخب کر کے عزت بخشی۔

1948 میں منعقدہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی کلکتہ کانگریس میں پاکستان کے لیے علیحدہ کمیونسٹ پارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پاکستان کے مندوبین بھی موجود تھے۔ سجاد ظہیر کو پاکستان کی کمیونسٹ پارٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ مرکزی مجلس عاملہ میں سوبھو نے کمیٹی میں سندھ کی نمائندگی کی۔ 1952-53 میں لاہور میں کمیونسٹ پارٹی کی کانفرنس منعقد ہوئی۔ سوبھو، جمال الدین بخاری اور پوہومل نے کانفرنس میں شرکت کی۔

عزیز سلام بخاری سے قربت 1949 سے 1950 تک جیل میں ہوئی۔ عزیز سلام بخاری نے جیل میں سوبھو سے سندھی سیکھی۔

1952 میں کراچی کمیٹی کے سیکریٹری حسن ناصر نے کہا کہ دو تین کماریڈ یہاں کراچی میں میرے لئے درد سر ہیں انہیں سندھ کے دیگر مقامات پر لے جائو، اان میں عزیز سلام بخاری بھی تھے۔

جب اپنے گائوں میں نظر بند تھے تو عزیز سلام بخاری پارٹی کے لوگوں کا ایک وفد لیکر آئے جن میں حسن ناصر سائیں عزیزاللہ، جمال نقوی، نازش امروہوی، اور شرف علی تھے۔ عزیز سلام کا زور تھا کہ پارٹی تمام ہول ٹائیمر کارکن عوامی لیگ میں  بھیج دے۔ میرا خیال تھا کہ سندھ میں جی ایم سید کے عوامی محاذ میں، سرحد میں غفار خان کی خدائی خدمتگار میں، پنجاب میں میاں افتخارالدین کی آزاد پاکستان پارٹی میں، بلوچستان میں عبدالصمد اچکزئی کی ور وری پختون اور بزنجو اور شہزادہ عبدالکریم کی استمان گل میں کام کریں۔ بعد میں پارٹی کارکنوں کے دو اجلاسوں کے بعد سوبھو کی بات مانی گئی۔

1952 میں جیل سے رہائی کے بعد ایک روز تاج محمد ابڑو نے بتایاکہ سندھ ہاری کمیٹی میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں،ایک طرف قاضی فیض محمد  شمس الدین شاہ، مولوی نذٰر جتوئی اور کچھ دوست ہیِں دوسری طرف حیدربخش جتوئی اور دوسرے دوست ہیں۔ کامریڈ سوبھو نے سکھر جاکرشمس الدین شاہ سے ملاقات کی جنہوں نے دونوں کمیٹیوں کو سمجھانے کا بیڑا اٹھایا۔

سوبھو لکھتے ہیں کہ اس کے بعد میں نے سکھر میں پارٹی یونٹ قائم کیا۔ بعد میں وہ شکارپور، جیکب آباد گئے اور وہاں نئے سرے سے پارٹی یونٹ قائم کئے۔ 

اس سے پہلے کہ یہ تحریک ایک قوت بن پاتی، حکومت نے کمیونسٹوں کے خلاف ایک سازش مقدمہ، جو راولپنڈی سازش کیس کے نام سے جانا جاتا ہے، قائم کیا۔اور پابندیاں بڑھا دیں۔ تمام کمیونسٹ رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا، اور 1954 میں کمیونسٹ پارٹی اور اس سے منسلک تنظیموں پر پابندی لگا دی گئی۔ سجاد ظہیر کو بھارت واپس آنا پڑا۔

 1955 میں جب نیشنل پارٹی بنائی جارہی تھی تو سوبھو اس وقت لاہور میں ساتھ تھے۔

کامریڈ سوبھو نے ایک مضمون میں بعض کامریڈوں عبدالخالق آزاد (جو بعد میں کراچی کمیٹی کے سیکریٹری بنے)،  سائیں عزیزاللہ، پیکر نقوی، محمد علی ملباری، رشید ملباری ابراہیم ملباری کا بہت ہی اچھے الفاظ میں ذکر کیا ہے۔

 سوبھو کو 1958 میں بدنام زمانہ لاہور قلعہ بھی لے جایا گیا۔

1958 میں جی ایم سید نے سندھی اخبار "نئین سندھ" کا اجراء کیا۔سوبھو نے اس کے ایڈیٹر کی حیثیت سے سندھی لوگوں کی تکالیف کو اجاگر کیا اور ترقی پسند خیالات پھیلائے۔

 

1959 میں پاکستان پارلیمنٹ کے عام انتخابات ہونے تھے۔سندھ میں کمیونسٹوں اور ان کے اتحدیوں بشمول سوبھو، جی ایم سید، جتوئی اور دیگر کو عوام نے بہت عزت دی تھی۔توقع تھی کہ نئی پارلیمنٹ میں کم از کم 30 کمیونسٹ ارکان ہوں گے۔ سوبھو کے مطابق، یہ امریکہ کے لیے تشویشناک تھا اور 8 اکتوبر 1958 کو پاکستان میں مارشل لاء کے نفاذ کی وجہ تھی۔

 

سوبھو لکھتے ہیں کہاس وقت بھی جی ایم۔ سید اور بعض سندھی کامریڈوں نے انہیں ہندوستان جانے کا مشورہ دیالیکن سوبھو کے لیے اپنی مادر وطن کی محبت اس کی اپنی جان سے زیادہ تھی۔ اس نے انکار کر دیاکہ میری زمین ہے خاندان ہے، میرا سب کچھ یہیں ہے۔ کیوں جائوں؟

 

سوبھو نے اپنی زندگی کے دس سال جیل میں گزارے اور کئی سال گھر میں نظربندی اور باقی زیر زمین رہے۔ مصائب نے ان کے حوصلے پست نہیں کئے۔ اور وہ نظام پر تنقید کرتے رہے اور محروم طبقات کو نظر انداز کرنے پر حکام کو بے نقاب کرتے رہے۔

سوبھو کو 1959 سے 1964 تک اپنے گاؤں میں نظر بند رکھا گیا۔ 1971 میں انہیں بنگلہ دیش میں فوجی آپریشن کی مخالفت کرنے پر دوبارہ جیل بھیج دیا گیا۔ وہ بتاتے تھے کہ 1980 کے ان پر اواخر تک بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی تھی۔

بی ایم کٹی اپنی یاداشتوں مین لکھتے ہیں کہ 1970 کی دہائی کے دوران، ذوالفقار علی بھٹو نے سوبھو گیانچندانی کو پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر زور دیا، لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ جب بھٹو اقتدار میں آئے تو انہوں نے انہیں کئی آفرز دیں لیکن سوبھو نے لاڑکانہ کے لاء کالج میں پارٹ ٹائم پروفیسر بننے کو ترجیح دی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہائی کورٹ میں پریکٹس بھی شروع کی اور غریب بے زمین مزدوروں کے کیس لڑے۔

کامریڈ حیدر بخش جتوئی کے آخری دنوں میں پارٹی نے شاگرد ہاری مذدور کسان رابطہ کمیٹی بنائی۔ اورسندھ میں کسان تحریک اور ہاری کمیٹی کو دوبارہ متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس مقصد کے لئے تاریخی سکرنڈ کانفرنس منعقد کی گئی۔ کامریڈ سوبھو بھی اس اکنفرنس میں شریک تھے۔

اس کے بعد پاکستان میں انہیں اپنے نظریات اور سیاست کی وجہ سے بار بار جیل بھیج دیا گیا۔ ان کا فعال سیاسی کیریئر 1960 کی دہائی کے وسط تک جاری رہا

-------  ------ 
سوبھو آخر وقت تک پرامید رہے۔ 
سوبھو کو آخر عمر میں بھی کوئی پچھتاوا نہیں تھا۔ انیوں نے ایک انٹرویو میں کہا: 
میں یہاں کی اپنی زندگی اور ہجرت نہ کرنے کے اپنے فیصلے سے مطمئن ہوں۔ میں نے کمیونسٹ پارٹی کی تعمیر اور اس خوبصورت دنیا کے حصول کے لیے جس کی ہمیں امید تھی [اپنے طریقے سے] حصہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم ناکام ہوئے ہیں، سوویت یونین میں بھی کمیونزم میں تبدیلی آئی ہے۔

وہ کہتے تھے کہ ہمارے پاس پاکستان میں چند بہترین دانشور، ادیب اور مفکر موجود ہیں اور یہاں تک کہ علمی اعتبار سے بھی، مجھے نہیں لگتا کہ یہاں میری زندگی ناکام رہی ہے۔

اپنی زندگی کے تقریباً 10 سال جیل میں اور مزید پانچ سال زیر زمین یا نظر بندی میں گزارنے کے بعد، میں نے کبھی شک نہیں کیا کہ پاکستان میری جدوجہد کو نظر انداز کر دے گا،

 

ایک بار میں نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے اس وقت کے سیکرٹری جنرل سے پوچھا، ’’آپ ہندوستان میں کیا کر رہے ہیں؟ کیا آپ انقلاب کی تلاش میں ہیں؟" اس نے جواب دیا، ''نہیں، ہم مسلمانوں کو قتل عام سے بچا رہے ہیں، ہندو انتہا پسندوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ ہم کارپوریٹ جنات کے لیے رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں جنہوں نے عوام سے وسائل چھین لیے ہیں اور مزید وسائل ہتھیانے کے درپے ہیں۔ ہم لینڈ مافیا کو مزید زمینوں پر قبضہ کرنے اور عوام کو ان کے گھروں سے محروم کرنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم اسمبلیوں میں غریبوں، دبے ہوئے اور محروموں کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہم یہ جنگ گولیوں سے نہیں بلکہ لفظوں سے لڑ رہے ہیں اور ہماری آواز اسمبلیوں میں پالیسی سازوں کی طرف سے سنی جا رہی ہے اور ساتھ ہی عوام بھی، جو اس آواز کو اپنے حقوق کی تحریک کے ذریعے زندہ رکھتی ہے۔

 

آخر کار ہم ہی جیتیں گے۔ سب کچھ ضائع نہیں ہوا ہے۔

 

  

Sunday, August 1, 2021

بھٹو خاندان کی آخری ری یونین اور شاہنواز بھٹو کی پراسرار موت

 Shahnawaz Bhutto , <> Last Re-union of Bhuttos <>

By Sohail Sangi 

For BBC Urdu


 

شاہنواز بھٹو

 سہیل سانگی

یہ بھٹو خاندان کی آخری ری یونین تھی، جس میں کنبے کے تمام افراد شریک ہوئے۔ بھٹو خاندان کی چھٹیاں اور پکنک اس وقت ماتم میں تبدیل ہو گئیں جب انہیں بھٹو کے سب سے چھوٹے بیٹے شاہنواز بھٹو کی موت کی خبر ملی۔ خاندان فرانس کے تفریحی مقام کینز میں میں فیملی ری یونین کے لئے اکٹھا ہوا تھا۔

 1979 میں ذوالفقارعلی بھٹو کی پھانسی کے بعد بھٹو خواتین - بیگم نصرت اور بے نظیر کی طویل قید اور نصرت بھٹو کی بیماری کی وجہ سے اس خاندان پر المیہ بدستور منڈلاتا رہا۔ اب چھبیس سالہ شاہنواز بھٹوکی پراسرار موت نے انہیں ایک اور المیے سے دوچار کردیا۔

جب 5 جولائی 1977 کو فوجی بغاوت کے ذریعے ذوالفقارعلی بھٹو کی منتخب حکومت کا تختہ الٹا گیا تب شاہنواز بیرون ملک زیر تعلیم تھے، ان دنوں وہ چھٹی پر پاکستان آئے ہوئے تھے لیکن والدین کی ہدایت پر اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لئے واپس سوئزرلینڈ چلے گئے۔

 

بھٹو کو 18 مارچ 1978 کو لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے سزائے موت سنائی تو شاہنواز والد کی جان بچانے کے لئے بین الاقوامی مہم میں اپنے بھائی میر مرتضیٰ بھٹو کی مدد کرنے  کے لئےلندن پہنچے۔

سیاسی اور عسکری جدوجہد

 5 جولائی 1977 کو جنرل ضیا نے بھٹو کی منتخب حکومت کا تختہ الٹ دیا۔ بھٹو کو گرفتار کرکے گھر میں نظربند کردیا گیا۔ اس وقت شاہ اور بینظیر پاکستان میں تھے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور بینظیر بھٹو کے مرکزی ترجمان بشیر ریاض نے بتایا کہ نصرت نے پیپلز پارٹی کی باگ ڈور سنبھالی تو پارٹی کارکنوں کے حوصلے بلند کرنے کے لئے بینظیر اور شاہ کو لاہور بھیج دیا۔ یہ پہلا موقع تھا جب شاہ نے سیاسی تقریر کی۔ تب عام طور پر پنجاب اور خاص طور پرلاہور پیپلز پارٹی کے انتخابی کارکردگی کا مرکز تھے۔

راجا انور کے مطابق بیگم نصرت نے مرتضیٰ اور شاہ سے کہا کہ وہ بھٹو کی رہائی کے لئے بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کے لئے برطانیہ جائیں۔ نصرت اور بینظیر دونوں ہی پاکستان میں رہیں بعد میں لندن میں مرتضیٰ اور شاہ نے ضیا مخالف ریلیوں کی قیادت کی۔

مرتضیٰ والد کے پھانسی کے بعد غصے میں آگئے۔ والدہ اور بہن پاکستان میں جیل میں قید تھیں، مرتضیٰ نے طاقت کے ذریعے ضیا حکومت کو گرانے کا فیصلہ کیا اور شاہ نے اپنے بڑے بھائی کی قیادت قبول کی جس کے بعد وہ مرتضی کے ہمراہ بیروت گیا جہاں فلسطینی عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے دونوں کو گوریلا جنگ میں کریش کورس کرایا۔ اس وقت بیروت خانہ جنگی کی لپیٹ میں تھا۔

ان دنوں پاکستان میں الذوالفقار سرگرم عمل تھی، شاہنواز اور مرتضیٰ  کو مسلح کارروایاں کرنے والی تنظیم الذوالفقار کی وجہ سے ہمیشہ پر اسرار اور چھپی ہوئی دھمکی کا سامنا رہا۔ مرتضیٰ اس تنظیم کے چیف مانے جاتے تھے۔

بھٹو کے کئی بین الاقوامی رہنماؤں سے ذاتی تعلقات تھے۔ جب ایران میں انقلاب کے بعد امام خمینی اور ان کے پیروکار برسر اقتدار آئے تو شاہنواز نے نئی ایرانی حکومت سے رابطہ کیا اور کچھ ہی عرصے میں امام خمینی کے ساتھ ملاقات کا انتظام کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

دونوں بھائیوں کو بطور مہمان ایران آنے کی دعوت دی گئی تھی۔ انہوں نے قم میں امام خمینی سے ملاقات کی۔ انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے والد کی زندگی بچانے کی کوشش کریں گے۔

اسلحہ و فنڈز  کا حصول

والد کو سزائے موت ملنے کے بعد مرتضی اور شاہنواز کی طرز زندگی میں ایک ڈرامائی تبدیلی آئی- یہ ہارورڈ اور آکسفورڈ کے علمی  کام سے گوریلا نیٹ ورک کی رہنمائی کرنے تک کا سفر ہے۔ انہوں نے شمالی افریقہ اور مشرق وسطی، مغربی یورپ کی ایک دارالحکومت سے دوسری دارالحکومت تک کا سفر کیا۔ اکثر اپنے مرحوم والد کے کاشت کئے ہوئے روابط کو استعمال کیا، تاکہ ان کی تنظیم کے لئے فنڈز اور اسلحہ اکٹھا کرسکیں۔

دونوں بھائیوں نے افغان وزارت خارجہ سے متعلق ایک اہلکار کی بیٹیوں سے شادی کی ۔ بعض اوقات طرابلس یا دمشق، پیرس یا لندن اورایک بار بمبئی بھی گئے۔

برسوں بعد بھٹو خاندان کی ری یونین

شاہنواز بھٹو، اپنی اہلیہ ریحانہ اور تین سالہ بیٹی سسئی کے ساتھ، چند روز قبل ہی پارٹمنٹ میں منتقل ہوئے تھے۔ جبکہ ان کی والدہ نصرت فرانس کے جنوب میں زیرعلاج تھیں، بھٹو خاندان نے ہمسایہ نائس میں اپارٹمنٹ لے رکھے تھے۔ بینظیر رہائی کے بعد لندن میں خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہی تھی۔ خاندان کی ری یونین کے لئے مرتضیٰ بھٹو دمشق سے اور صنم بھٹو لندن سے اپنے شوہر ناصر حسین کے ساتھ  فرانس آئی تھیں ۔ رات کو دیر تک خاندان کے افراد گھومتے اور گپ شپ کرتے رہے۔

شاہ کا جسم ٹھنڈا ہے

اگلی صبح شاہنواز کی اہلیہ ریحانہ نے بیگم نصرت بھٹو کو اطلاع دی کہ شاہنواز کا انتقال ہوگیا ہے۔ بینظیر بھٹو کا کہنا ہے کہ انہیں صنم نے بتایا کہ شاہنواز کو کچھ ہو گیا ہے۔

 بینظیر بھٹو نے اپنی آپ بیتی کی کتاب "مشرق کی بیٹی" میں واقعہ کو یوں بیان کیا ہے: صنم بیڈ روم میں چلی گئی۔ "جلدی سے! ہمیں جانا ہے جلدی" اپنا بچہ میرے حوالے کرتے ہوئے اس نے کہا۔

"ریحانہ کہتی ہے گوگی نے کچھ کھا لیا ہے" صنم نے کہا۔

میری ٹانگیں کانپ رہی تھیں۔"کیا وہ بیمار ہے؟ کیا یہ سنجیدہ ہے؟" ہال سے جلدی جلدی میں نے فون کیا۔

 فون پر ہنگامی نمبر میں نے ڈائل کیا اور فرانسیسی زبان میں ریکارڈنگ آرہی تھی۔

"ماں ، تم مجھ سے زیادہ فرانسیسی جانتے ہو۔ اگر ہمیں پولیس نہیں مل سکتی ہے تو، ہسپتال، "میں نے تیزی سے کہا۔

بینظیر لکھتی ہیں کہ  جب امی تیسرااسپتال ڈائل کر رہی تھی، اتنے میں میر (مرتضیٰ) اندر آیا۔ وہ ٹوٹا ہوا لگ رہا تھا۔ خاموشی سے کہہ رہا تھا میں نے دیکھا۔"اس کا انتقال ہو گیا ہے" یہ الفاظ ان کے منہ پرتھے۔

"نہیں!" میں چلائی. امی کے ہاتھ سے فون گر گیا۔

"یہ سچ ہے ماں" میر نے اذیت بھری سرگوشی کی۔ "میں نے مردے دیکھے ہیں۔ شاہ کا جسم ٹھنڈا ہے۔"

اس نے زہر لیا

بینظیر نے شاہنواز کے فلیٹ پر پہنچنے کے بعد وہاں کی صورتحال بھی بتائی ہے۔"شاہ نواز کافی ٹیبل کے پاس کمرے میں قالین پر پڑا تھا۔۔

"اس نے ابھی تک گزشتہ رات والی سفید پتلون پہنی ہوئی تھی ۔اس کاہاتھ پھیلا ہوا تھا۔ایسالگ رہا تھا کہ وہ سو رہا ہے۔

"گوگی!" میں نے چلا کراسے جگانے کی کوشش کی۔ لیکن پھر میں نے اس کی ناک دیکھی۔ جو چاک کی سفیدہوگئی تھی.

"میں نے کمرے کے آس پاس دیکھا۔ کافی ٹیبل ٹیڑھی ہو گئی تھی۔ ایک طشتری میں بھوری رنگ کا مائع ساتھ والی میز پر نظر آرہا تھا۔ کشن آدھے صوفے سے دور تھا اور پھولوں کا گلدان گر گیا تھا۔ میری نگاہیں اس کی میز پر اٹھیں۔ چمڑے کی فائل کا فولڈر موجود نہیں تھا۔ ۔۔میں نے ٹیریس پر نظر ڈالی۔ اس کے کاغذات وہاں پڑے تھے۔ فولڈر کھلا ہواتھا۔

"بہت بڑی گڑبڑ ہوگئی تھی۔اس کا جسم ٹھنڈا تھا۔ خدا جانے کتناوقت شاہ وہاں زندگی اور موت کی کشمکش میں رہاتھا۔کسی کو الرٹ نہیں کیا گیا تھا۔ اور کسی کے پاس وقت نہیں تھا کہ ان کے کاغذات کے ذریعے جانتا۔

"ریحانہ اس کے ہونٹ ہلے۔ میں نہیں سن سکی وہ کیا کہہ رہی تھی۔

"زہر"، اس کی بہن فوزیہ نے کہا:"اس نے زہر لیا۔ 

 فاطمہ  بھٹو

مرتضیٰ  کی بیٹی فاطمہ  بھٹو اپنی کتاب گانے، خون اور تلوار" نے اس رات کے واقعہ کو یوں بیان کیا ہے۔

"جب ریحانہ اور شاہنواز ایونیو ڈی روئی البرٹ پہنچے تو وہ دونوں ناراض ہوگئے ، راستے میں ان کے دلائل ہو گئے۔

شاہ ایک کیسینو جانا چاہتا تھا اور ریحانہ گو گو نائٹ کلب جانا چاہتی تھی۔ جب وہ اپارٹمنٹ بلاک کی لابی میں پہنچے تب معاملہ خاصا خراب ہوچکا تھا۔ پاپا (مرتضیٰ) نے پوچھا کیا معاملہ ہے؟ اور ریحانہ نے اسے اپنے کام سے کام رکھنے کو کہا۔

"مرتضیٰ  نے غصے کا ردعمل ظاہر کیا اور توقع کی کہ شاہ اپنی بیوی کو پرٹھنڈا کرنے کے لئے قدم اٹھائے گا۔ لیکن اس وقت میرے والد اور ریحانہ کے مابین  تیزالفاظ کا تبادلہ ہو رہا تھا اور شاہ درمیان میں پھنس گئے۔ ریحانہ نے میرے والد اور اس کی بہن (فوزیہ) سے کہا کہ اپنا سامان بیگ میں  پیک کرو میرے گھر سے نکل جائو۔ پاپا نے ناراض ہو کرقسم کھائی، اس کی توہین کی گئی تھی۔ وہ ہماری چیزیں پیک کرنے لگے۔ مجھے یہ جھگڑا یاد ہے، میری خواہش تھی کہ سب لوگ چیخنا بند کردیں۔ کچھ ہی منٹوں میں ہم جونم کے فلیٹ پر چلے گئے۔

18 اگست کی سہ پہر پونے دو بجے ریحانہ نے دروازے کی گھنٹی بجی۔ وہ بہت تکلیف میں تھیں اور ابتدا میں پاپا اس کا آنے کی اجازت دینے کے موڈ میں نہیں تھے۔ جونم نے دیکھا کہ کچھ گڑبڑ ہے اور مرتضی سے کہا کہ  اس سے بات کرے۔ 'کچھ گڑبڑہے' ریحانہ نے انہیں بتایا۔

جونم نے فورا پولیس کو بلایا اور شاہ کے اپارٹمنٹ کا پتہ دیا۔ اس کے بعد یہ سب لوگ شاہنواز کے فلیٹ کے لئے روانہ ہوئے۔

فاطمہ بھٹومزید لکھتی ہیں کہ " جب وہ اپارٹمنٹ میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ شاہ کی لاش صوفے اور کافی ٹیبل کے بیچ کمرے کے فرش پراوندھے منہ پڑی تھی۔ مرتضیٰ بعد میں کہتا تھا کہ مجھے معلوم تھا کہ وہ مر گیا تھا۔

"شاہ کے سینے پر نیلے رنگ کے نشانات ہیں اس کا چہرہ پہلے ہی نیلا اور  سیاہ ہونا شروع ہوگیا تھا۔ مرتضی کو زہرکا شبہ ہوا۔ اور اپارٹمنٹ میں تلاش شروع کردی۔ ایک سال قبل ان بھائیوں کو زہر کی چھوٹی سی شیشیں دی گئیں تھیں کہ اگر وہ کبھی ضیاء کے حکام  کے ہاتھوں گرفتارہو جائیں تو استعمال کرلیں۔

"ایک ڈاکٹر کچن میں کھڑا تھا جب مرتضیٰ نے کچرے کا ٹوکرہ کھولا تو اسے کئی ٹشووں کے نیچے شیشے کی ایک چھوٹی سی بوتل ملی جس پر پینٹراکسائڈ کا لیبل لکھا ہوا تھا۔ اس نے بوتل ڈاکٹر کے حوالے کی اور پولیس کو اس کی اطلاع دی۔

"اس نے پولیس کوبتایا کہ شاہ چار قاتلانہ حملے ہو چکے ہیں۔ اور یہ ممکن تھا کوئی فلیٹ میں گھس آیا ہو۔

"شاہنواز کی لاش پولیس کے اٹھانے سے پہلے مرتضی ماں کو مطلع کرنا چاہتا تھا ، لہذا وہ نصرت کو لینے چلا گیا۔"

اس واقع کے مشتبہ ہونے کے بعد طویل تحقیقات کا سلسلہ شروع ہوگیا، جو بھٹو خاندان کے لئے مزید اذیت کا باعث بھی بنا۔

پاکستان کے آمر جنرل ضیاء الحق نے پاکستانی میڈیا کو نشہ اور شراب کے استعمال کی وجہ سے شاہنواز بھٹو کی موت کی تصویر کشی کرنے پر مجبور کیا۔

لاش ملنے کے بعد ، کینز میں واقع "بریگیڈ کریمنل" کی فرانسیسی تفتیشی ٹیم تیزی سے حرکت میں آگئی۔ پہلی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ کسی فائول پلے' کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

تاہم ، پولیس نے شاہنواز کے جسم کی جانچ پڑتال کے لئے مقرر کردہ ڈاکٹر رینی گیگلیہ نے موت کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے انکار کردیا۔ یوں ایک مشکل صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے بعد گراس میں سرکاری وکیل کے دفتر نے شاہنواز کی لاش کا پوسٹ مارٹم کا حکم دیا۔

کیس کی تفتیش کرنے والے کینز کے پرنسپل کمشنر نے بھی تحقیقات مکمل ہونے تک کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ کمشنر، پولیس کے اعلی افسران کی ٹیم کے تعاون سے شاہنواز کی اہلیہ اور کنبہ کے دیگر افراد سے تفتیش میں مصروف رہی۔

 موت سے متعلق سازشی نظریے

شاہنواز کی ہلاکت سے متعلق طرح طرح کی تھیوریز صرف فرانس میں ہی نہیں بلکہ پاکستان اور اس سے متعلق ممالک میں گردش کر رہی تھی،

کہا گیا کہ ان کی لاش کے قریب ایک خالی شیشی ملی ہے، جس میں شاید زہر تھا۔ سب سے زیادہ اس تھیوری نے زور پکڑا شاہنواز کو کسی نے زہر دیا ہے۔

 اس قیاس آرائی کے مطابق  شاہنواز ، اور ان کے بھائی مرتضیٰ ، پاکستان حکومت کے ایجنٹوں کے ذریعہ انھیں اغوا کیے جانے کی صورت میں تشدد سے بچنے کے لئے ہمیشہ زہر کی گولی اپنے ساتھ رکھتے تھے۔

تین مختلف تھیوریز میں شاہنواز کی والدہ نصرت بھٹو، اس کے بھائی مرتضیٰ اور ان کی اہلیہ ریحانہ کے ساتھ مبینہ اختلافات کی بات کی گئی۔

پہلی تھیوری کے مطابق  بیگم نصرت ناخوش تھیں کہ انہوں نے ایک افغان اہلکار کی بیٹی سے شادی کی ہے جبکہ ذاتی طور پر وہ ایرانی نسل کی لڑکی کو ترجیح دیتی تھی۔

مرتضیٰ کے ساتھ الذولفقار تنظیم کی حکمت عملی کے بارے میں دوسرا متضاد یا اختلافات گنوایا گیا۔

تیسری تھیوری موت کے موقع پر بیوی سے جھگڑے سے متعلق ہے۔ کہا گیا کہ ان کی اہلیہ ڈانس کلب جانا چاہتی تھی جب کہ شاہنواز نے کیسینو کو ترجیح دی۔ لیکن یہ بات اتنی بڑی نہیں لگتی کہ اس اختلاف پر شاہنواز کو زہر دیا گیا ہو۔

زہر خوری کی تھیوریز میں بھی متعدد اور متضاد سوالات ہیں: اگر یہ خود کشی نہ تھی۔تو کوئی دوسرا شخص ان کوموت کے کیپسول کھانے پر مجبور نہیں کرسکتا تھا کیونکہ شاہنواز کراٹے کا ماہر تھا۔

رقم کے معاملے پر بحث اور ہاتھا پائی ہوئی؟

جمشید مارکر ، جو فرانس میں پاکستان کے سفیر تھے، اپنی یاداشتوں " خاموش سفارتکاری" میں لکھتے ہیں کہ " شاہنواز کی موت کی اطلاع ملنے کے بعد انہوں نے ڈی گراساؤ کے ذریعے معلومات کٹھی کی۔ (ڈی گراساؤ فرانسیسی سیاستدان تھے جو کہ سلامتی امور کو دیکھتے تھے) تقریبا چھ ہفتے بعد ڈی گراساؤ نے حتمی رپورٹ دی کہ نائیس کے ایل ریستوران میں بھٹو خاندان کے قریبی افراد بشمول بیگم نصرت ، بینظیر، صنم، مرتضیٰ، اور شاہنواز اپنی بیگمات کے ساتھ  ڈنر کے لئے اکٹھے ہوئے۔

وہاں رقم کے معاملے پر گرما گرم بحث ہوئی۔ اور دونوں بھائیوں میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ اس کے بعد پارٹی ختم ہوگئی۔ شاہنوازاور ان کی بیگم اپنے ہوٹل کے کمرے میں چلے گئے۔ تو مرتضیٰ ان کے پیچھے گئے۔ اور دونوں بھائیوں کے درمیان دوبارہ تو تو میں میں ہوئی۔ "

صحافی اوون بینیٹ جونز گزشتہ سال شایع ہونے والی اپنی کتاب "بھٹو خاندان " میں جمشید مارکر کے موقف سے اتفاق نہیں کرتے وہ لکھتے ہیں کہ بہرحال جمشید مارکر ضیا حکومت کے سفیر تھے۔جن کا بھٹو خاندان کے ساتھ  مخالفت کاریکارڈ موجود ہے۔

موت واضح طور پر ایک قتل ہے

ان تمام مختلف خیالات کو پاکستان پیپلز پارٹی اور بینظیر بھٹو کے مرکزی ترجمان بشیر ریاض نے "بے ہودہ" اور "بکواس" قرار دے کر مسترد کردیا تھا۔ ایک بھارتی اخبار کو بتایا تھا کہ ظاہر ہے کہ یہ تمام افواہیں اور قیاس آرائیاں جان بوجھ کر پریس کو کھلائی جارہی ہیں۔ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ شاہنواز بھٹو کے خاندان کسی فرد کے ساتھ اتنے بڑے اختلافات ہوں۔ ان کی موت کی رات وہ عمدہ جذبات میں تھا اور اسے خودکشی کا موڈ قرار نہیں دیا جاسکتا تھا۔ اس کی موت واضح طور پر ایک قتل ہے۔ "

 بشیر ریاض نے پاکستانی ایجنٹوں کے ذریعہ بھٹو بھائیوں پر قتل کی دو پچھلی کوششوں کا ذکر کیا ، جن میں سے ایک 1981 میں پاکستانی پریس میں اس وقت بڑے پیمانے پر عام ہوئی جب خبر ملی کہ شاہنواز کو کابل میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔

خاندان کا شاہنواز کی بیوی پر شبہ

مرتضیٰ اور بے نظیر کو یقین تھا کہ انہیں زہر دیا گیا، شاید ان کی بیوی کے ذریعہ، ان کا خیال تھا کہ اس نے ضیا کی ایجنسیوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کر لیا تھا۔

پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے تک بھٹو خاندان کے افراد خاموشی اختیار کئے ہوئے تھے۔ فرانسیسی حکام کو اب احساس ہورہا تھا کہ ان کے ہاتھوں میں دور رس نتائج مرتب کرنے والا کیس ہے۔

بشیر ریاض نے اس ذریعہ کی شناخت جاننے کا مطالبہ کیا جو یہ کہانیاں اگا رہے تھے اور آگے بڑھا رہے تھے۔ اگرچہ بھٹو خاندان کے قریبی ذرائع نے پاکستان حکومت پر شاہنواز کی ہلاکت میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا لیکن یہاں پھر کسی ٹھوس ثبوت کے لئے گہری تشویش کی ضرورت تھی۔

غیرملکی میڈیا نے یہ خبر بھی دی کہ ایک پاکستانی انٹیلی جنس اہلکار شاہنواز کی ہلاکت کے ایک دن بعد کینز دیکھا گیا تھا۔

پاکستان میں رد عمل سے بچنے کے لیے گرفتاریاں

نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک میں ہمدردی کی لہر کی متعدد اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ لندن میں پیپلز پارٹی کے ہیڈ کوارٹر کو تعزیت کی کالوں کے ذریعے تانتا بندھ گیا۔

بڑھتی ہوئی ہمدردی نے صدر ضیا کو بھی مجبور کردیا، انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایک موقع پر کہا کہ وہ بھٹو خاندان کے اس دکھ میں شریک ہیں۔ لیکن انہیں خوف تھا کہ بے نظیر کی جلاوطنی سے واپسی ایک تیز سیاسی تحریک میں تبدیل ہوسکتی ہے ۔لہٰذا پاکستان میں گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کیا گیا۔

بینظیر کا لاش لیکر جانے کا فیصلہ

جیسے ہی فرانسیسی تفتیشی ٹیم نے لاش ورثاء کے حوالے کی، بینظیرنے اپنی چھوٹی بہن صنم بھٹو اور ان کے قریبی ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان جانے کا اعلان کیا۔ وہ تدفین کے لئے سندھ کے شہرلاڑکانہ میں بھٹو کے آبائی گھر گڑھی خدابخش جائیں گی۔

وطن واپسی کی صورت میں بینظیر کی دوبارہ گرفتاری یقینی سمجھی جارہی تھی۔ ان کی واپسی کا فلپائنی حزب اختلاف کی رہنما بینیگو ایکنو کے ساتھ موازنہ کیا جا رہا تھا۔ جنہیں جلاوطنی سےوطن واپسی پر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔

نوجوان بھٹو کی میت ورثاء کے حوالے کرنے میں فرانس کی طرف سے طویل تاخیر نے پاکستان میں فوری جذباتی لمحے کو ٹھنڈہ کردیا ۔ اس تاخیر نے ضیا حکومت کو وطن واپسی کے لئے منصوبہ بندی کرنے اور دیگر سیاسی رہنماؤں کے ساتھ بینظیر بھٹو کے رابطے کو محدود کرنے کا وقت بھی دیا۔

لاس اینجلز ٹائیمز کی بیس اگست  1985 کے شمارے میں رونے ٹیمپسٹ نے میڈیا ایک مغربی سفارتی ذریعہ کا حوالہ دیا کہ: "اگر میت واقعہ کے ایک ہفتہ بعد وطن لائی  جاتی تو زیادہ بڑا جذباتی ردعمل ہوتا۔ بہت سارے لوگ تھے جنہوں نے کنبے کے لئے ہمدردی محسوس کی، لیکن تاخیر نے اس جذبات کی شدت کو ایک حد تک کم کیا۔

لاش کا گھیراؤ اور بینظیر کی اشکباری

بالاخر جنرل ضیا حکومت نے خاندان کے قبرستان میں تدفین کے لئے بینظیربھٹو کو بھائی کی میت لانے کی اجازت دے دی۔

ہوائی اڈے پر بہت سارے بین الاقوامی پریس کے صحافی موجود تھے۔ بشیر ریاض بتاتے ہیں کہ جب بینظیرنے ان سے بات کی تو وہ  زارو قطاررو رہی تھیں ۔ ان کے آنسو بہہ رہے تھے کہ وہ اپنے بھائی کو پھر کبھی نہیں دیکھ سکیں گی۔ اس کا چہرہ اس کے اندرونی احساسات اور اس کے ٹوٹے ہوئے دل کو ظاہر کرتا ہے۔

بشیر ریاض کے مطابق ہم 22 اگست کی صبح تقریبا آٹھ بجے کراچی ایئرپورٹ پہنچے۔ ہوائی اڈہ افسردگی سے گھرا ہوا تھا۔ سنگاپور ایئر لائن کی پرواز کو مسلح کمانڈوز نے گھیر لیا۔ اسی اثنا میں ، شاہنواز کی لاش کو فوکر طیارے میں منتقل کیا گیا ، جس کی منزل لاڑکانہ تھی، جس پر پیپلزپارٹی کے جھنڈے اور گلاب لگے ہوئےتھے۔

ہزاروں افراد سفر کی پابندی کے باوجود موہن جودڑو ایئرپورٹ پر جمع ہوگئے۔ چاروں طرف لوگوں کی ایک بڑی تعداد دیکھی جا سکتی تھی۔ 

شاہنواز کی میت کو آخری غسل دیا گیا اور پھر جنازہ لاڑکانہ اسٹڈیم میں لایا گیا۔ اس کے بعد ان کی لاش کو گڑھی خدا بخش لے جایا گیا اور انہیں پیپلز پارٹی کے جھنڈے میں سپرد خاک کردیا گیا۔

شاہنواز کی موت صرف میرا ذاتی نقصان نہیں

بشیر ریاض کے مطابق بہت ہی مشکل سے بینظیر بھٹو نے ہزاروں لوگوں سے خطاب کیا جو ان کا غم بانٹنے کے لئے پاکستان  بھرسے آئے تھے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا، "پاکستانی عوام کا درد میرا درد ہے۔ شاہنواز کی موت صرف میرا ذاتی نقصان نہیں ہے ۔

اس خطاب کے بعد ایک غیر ملکی صحافی نے بینظیر سے پوچھا "آپ کیوں کہتے ہیں شاہنوازکی موت پراسرار ہے؟ انہوں نے صحافی سے پوچھا: "کیا آپ شاہنواز کی موت کی وجہ جانتے ہیں؟" نہیں ، اس نے جواب دیا۔ بینظیر نے کہا ، "اسی وجہ سے میں کہتی ہوں کہ میرا بھائی پراسرار حالات میں مر گیا۔ 18 جولائی سے لے کر اب تک بہت ساری تحقیقات کی جاچکی ہیں لیکن ہمیں کوئی اطلاع نہیں ملی۔ ان حالات میں اگر ہم شاہنواز کی موت کو پراسرار نہیں کہیں تو پھر آپ بتائیں کہ مجھے اسے کیا کہنا چاہئے۔

شاہنواز کی موت کے خاندان پر اثرات

شاہنواز کی اچانک موت بھٹو خاندان کے لئے ایک بڑا صدمہ تھا۔ میر مرتضیٰ بھٹو نے فوری طور پر اپنی بیوی فوزیہ کو اس شبے سے طلاق دے دی کہ اس کی بہن ریحانہ کا بھائی کی موت میں مبینہ ہاتھ ہے۔

 شاہنواز اور مرتضی نے دو افغان بہنوں سے شادی کی تھی، مرتضیٰ کی بیٹی فاطمہ بھٹو کی اس وقت عمر تین سال تھی بعد میں مرتضیٰ نے غنویٰ بھٹو سے شادی کی۔

شاہنواز کی موت بیگم نصرت بھٹو اور بینظیر بھٹو کے لیے ایک اور بڑا صدمہ تھا آخری اوالاد ہونے کی وجہ سے وہ والدہ کے قریب تھے، بینظیر بھٹو اپنی سوانح عمری میں لکھتی ہیں کہ شاہ بہن بھائیوں کے بہت قریب تھے  اور جب وہ سب بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے گئے، تو وہ افسردہ اور مایوس ہوگئے تھے۔

بعد کے دنوں میں جب مرتضیٰ بھٹو نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا تو بینظیر بھٹو انہیں روکتی رہیں ان کے قریبی ساتھیوں کے مطابق وہ خوفزدہ تھیں کہ انہیں کچھ نے ہوجائے۔

راجا انور نے اپنی کتاب میں لکھتےہیں کہ شاہ اکثر مرتضیٰ سے دوسرے الذوالفقارکے عسکریت پسندوں کے ساتھ اسے پاکستان بھیجنے کو کہتے تھے ، لیکن مرتضیٰ نے ہمیشہ انکار کرتے تھے۔ اسے یقین تھا کہ شاہ کو یقینا گرفتار کرلیا جائے گا یا قتل کردیا جائے گا۔

مقدمے کا کیا ہوا؟

دسمبر 1988 کو خبر رسان ایجنسی اے پی نے اطلاع دی کہ فرانس کی ایک عدالت نے وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی بھابھی کو اپنے شوہر کی موت کے الزام میں دو سال قید کی سزا سنائی۔

ریحانہ بھٹو ریاستہائے متحدہ میں مقیم ہیں اور "خطرے میں پڑنے والے شخص کی عدم مدد" کے الزامات کا سامنا کرنے کے لئے وہ خود مقدمے میں پیش نہیں ہوئیں ۔

بینظیر بھٹو لکھتی ہیں کہ نامعلوم افراد کے ذریعہ قتل کے الزام کو برقرار رکھا۔ خودکشی کا بدنما داغ کم از کم شاہ کے نام سے ہٹا دیا گیا تھا۔ عدالت کے فیصلے کے فورابعد ، بی بی سی نے ریحانہ کے وکیل کے بارے میں اطلاع دی کہ ریحانہ نے بھی اب اس بات کو قبول کرلیا ہے شاہ کو قتل کردیا گیا تھا۔

ریحانہ نے اس کے جسم میں زہرپھیلنے کے چند گھنٹوں بعد ہی اس کو اگلے کمرے میں دیکھ لیا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں اس نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ اس نے اپنے شوہر کو اپنے کمرے میں آہ و بکا کرتے ہوئے سنا لیکن اس نے کوئی توجہ نہیں دی کیونکہ وہ اس سے ناراض تھی۔

فاطمہ بھٹو نے فرانس میں خاندان کے وکیل  جیکوس ورگس کے حوالے  سے شبہ ظاہر کیا ہے کہ معاملے میں امریکہ اور پاکستان کی خفیہ ادارے ملوث ہو سکتے ہیں۔ لیکن اس پہلو پر تحقیقات نہیں کی گئی۔

پولیس کو اس معاملے کی تفتیش کے دوران اسے تقریبا دو ماہ جیل میں بند کیا گیا تھا ، کیونکہ یہ الزامات معمولی تھے ، لہذا اسے رہا کیا گیا تھا تاکہ وہ امریکہ میں اپنے بچے کے ساتھ رہ سکے۔